ٹنڈوآدم میں ٹرینوں میں مسافروں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو ریلوے پولیس نے پکڑ لیا
تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والا ملزم ٹنڈوآدم ریلوے پولیس چوکی انچارج راؤ شفیق احمد نے گزشتہ روز پنجاب سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس میں لیڈیز سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم محمد ذیشان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: ٹنڈوآدم پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرین سے پاوں پھسلنے سے ایک شخص جاں بحق
گرفتار ملزم کے خلاف حیدرآباد ریلوے تھانہ پر مقدمہ درج کردیا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
رپورٹ: قیوم خان