واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی کیلئے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی کیلئے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنی صارفین کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے ویڈیو کال کیلئے نیا فیچر متعارف

اب واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین خود کو آن لائن فراڈ اور سائبر کرائم سے محفوظ رکھ سکیں گے۔ اکثر آن لائن فراڈ کرنے والے نقصان دہ لنکس والے پیغامات بھیجتے ہیں جن پر کلک کرنے سے لوگوں کے اکاؤنٹس ہیک ہو سکتے ہیں جس سے ان کا ذاتی ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔

اس خطرے سے بچانے کے لیے واٹس ایپ ایک سیکیورٹی فیچر متعارف کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں واٹس ایپ نے “سیفٹی اسکرین” نامی فیچر شامل کیا ہے جو صارفین کو نقصان دہ لنکس سے بچائے گا۔

جب بھی آپ کو کسی نامعلوم فرد سے پیغام موصول ہوگا تو آپ کی ڈیوائس پر ایک سیفٹی اسکرین نظر آئے گی جس کے ذریعے آپ اس اکاؤنٹ کو بلاک یا رپورٹ کر سکتے ہیں۔

یہ سیفٹی اسکرین صارفین کو لنکس کی جانچ کرنے کی بھی سہولت دے گی اور آپ پیغام بھیجنے والے کا نام، ملک کا کوڈ اور دیگر معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں