بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے علاقے باغ پت میں پیش آیا جہاں ایک اوباش شخص 6 سالہ بچی کو ویران گھر میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔
مزید پڑھیں: شرارت میں ٹرین لے کر بھاگنے والی لڑکی گرفتار جبکہ لڑکے کی تلاش جاری
جب بچی نے رونا شروع کیا تو قریب موجود بندروں کے غول نے اس شخص پر حملہ کرکے اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کیا اور یوں بچی کو ریپ کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق بچی کے والدین نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ والد نے پولیس کو بتایا کہ ہماری بیٹی گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم شخص اسے اپنے ساتھ ویران گھر میں لے گیا۔جہاں پر اس نے بچی کو برہنہ کیا تو اسی وقت بندروں نے ملزم پر حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ بچی کو چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گیا۔
انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو میری بیٹی کے ساتھ دیکھا گیا لیکن ابھی تک اس شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی۔ پولیس نے والدین کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔