بابر اعظم کے استعفی کے ٹوئیٹ پر اے بی ڈی ویلیئرز نے کیا جواب دیا؟
سابق اسٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے بابر اعظم کے قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے حالیہ استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بابر نے ہمیشہ اچھا کھیلا ہے اور اب انہیں اپنی ٹیم کے لیے مزید رنز بنانے چاہئیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا کا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کون؟نام سامنے آگیا
بابر اعظم نے منگل کو ایکس (ٹوئٹر) پر اعلان کیا کہ وہ وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے مگر اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ دیں اور اپنے کیریئر اور کھیل پر پوری توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی ایک اضافی بوجھ ہوتا ہے اور وہ اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
بابر نے مزید کہا کہ عہدہ چھوڑنے سے وہ بہتر کارکردگی حاصل کر سکیں گے اور اپنے کھیل پر زیادہ توجہ دیں گے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب پی سی بی نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ پی سی بی نے کہا کہ وہ بابر کی کپتانی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہتا ہے اور وہ ابھی بھی ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پی سی بی ان کی حمایت جاری رکھے گا۔