گلگت بلتستان کے علاقہ حسین آباد کے 12 سالہ طالب علم علی محمد نے ایک بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے علی محمد نے ایک واشنگ مشین تیار کی جو بالکل صحیح کام کرتی ہے۔
علی محمد جدید ٹیکنالوجی سے واقف ہے اور اس کی تخلیقی صلاحیتیں بھی بہترین ہیں۔ اس نے نہ صرف واشنگ مشین بنائی ہے بلکہ سپیکر، گاڑی کئی اور چیزیں بھی تیار کی ہیں۔
مزید پڑھیں: بندروں نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بننے سے بچا لیا،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
علی محمد کا بچپن سے ہی چیزیں بنانے کا شوق ہے اور وہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کی صلاحیتوں کی تعریف اس کے علاقے کے لوگ اور اساتذہ بھی کرتے ہیں اور اسے حوصلہ دیتے ہیں۔
علی محمد کا خواب ہے کہ وہ بڑا ہو کر انجینئر بنے تاکہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکے اور اپنے ملک کی ترقی میں حصہ لے سکے۔ وہ کہتا ہے مجھے ہمیشہ سے چیزیں بنانے کا شوق تھا۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ ایسی چیزیں تیار کروں جو لوگوں کی مدد کریں۔
علی محمد نے یہ بھی بتایا کہ وہ بچپن میں یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتا تھا جس نے اس میں چیزیں بنانے کا شوق پیدا کیا۔ اس کے والدین اس کو سپورٹ کرتے ہیں اور وہ اس کام کو پسند کرتا ہے۔
علی محمد کا خواب یہ ہے کہ وہ اپنی ضروریات کے لیے خود چیزیں بنائے اور ایک کامیاب انجینئر بنے جو اپنے ملک کے لیے فائدہ مند ہو۔ اس کی محنت اور لگن اس کے روشن مستقبل کی علامت ہے اور دوسرے بچوں کے لیے بھی ایک مثال ہے کہ اگر دل میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔