شہری کو گوگل پر عجیب و غریب چیزیں سرچ کرنے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا
برطانیہ میں جوش ولیم نامی شخص کو عجیب و غریب چیزیں گوگل پر سرچ کرنے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوکری جانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ صورتحال ان کے لیے اور بھی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بندروں نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بننے سے بچا لیا،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
جوش ولیم نے کہا کہ جب ان کے پاس کام نہیں ہوتا تھا تو وہ بے وقوفانہ چیزیں تلاش کرنے لگتے تھے۔ انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی ترکی میں دانتوں کے علاج پر خرچ کی لیکن جب واپس آئے تو بے روزگار تھے۔
وہ جولائی میں نوکری سے فارغ ہوئے جس کی وجہ 50 سے زیادہ گھنٹے دانتوں کے علاج جیسی چیزوں کی سرچنگ اور بیماری کی وجہ سے چھٹیاں لینا تھا۔ نوکری سے نکالے جانے کے بعد جوش نے اپنی مایوسی کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو بہت مشہور ہوئی۔ اب وہ اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے پر پچھتا رہے ہیں کیونکہ جب بھی وہ نئی نوکری کے لیے جاتے ہیں انٹرویو لینے والے انہیں پہچان لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی اقدار کمپنی سے میل نہیں کھاتیں۔
انہوں نے بتایا کہ نوکری جانے کے بعد ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز نے 450 پاؤنڈز کما کر دیے جو کہ ان کے گھر کے کرائے کے کام آئے۔