پنڈی بھٹیاں ایم ٹو موٹروے پر مسافروں کی بجائے بھینسیں سفر کرنے لگیں،ویڈیو وائرل
پنڈی بھٹیاں ایم ٹو موٹروے سکھیکی منڈی گاؤں چونترہ کی حدود میں ( ریسٹ ایریا) ایم ٹو موٹروے کی حفاظتی جالی کاٹ دی گی یا ٹوٹ گئی جس کے باعث یہاں سے گزرنے والے مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ رات کے وقت جرائم پیشہ عناصر بڑی آسانی سے موٹروے پر آسکتے ہیں اور واردات کے بعد بڑی آسانی سے فرار ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سرائے عالمگیر ڈی چوک میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع،رستے بند
تفصیلات کے مطابق جونترہ کے قریب جالی ٹوٹنے یا جان بوجھ کر کاٹنے کی وجہ سے گائیں اور بھینسیں موٹروے پر آ جاتی ہیں جس وجہ سے حادثات کا خدشہ ہے۔ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے بھینسیں موٹروے پر کھڑی ہیں
رپورٹ: ناصر عباس آرائیں