دنیا کی سب سے اونچی ٹوپی بنانے کا ریکارڈ قائم،ویڈیو وائرل

دنیا کی سب سے اونچی ٹوپی

پنسلوانیا، امریکہ کے جوشوا کسر نے دنیا کی سب سے اونچی ٹوپی بنانے کا اپنا خواب پورا کیا۔ انہوں نے 17 فٹ 9.5 انچ اونچی ٹوپی پہن کر چلنا شروع کیا۔

یہ کوشش جوشوا نے کئی ناکام کوششوں کے بعد کی۔ خاص طور پر جب پین اسٹیٹ یونیورسٹی نے کووڈ کی وجہ سے کیمپس بند کر دیا تھا۔ وہ ریکارڈز دیکھتے ہوئے ایک عجیب آدمی کی تصویر دیکھ کر متاثر ہوئے جس کے سر پر بڑی ٹوپی تھی۔

مزید پڑھیں: شہری کو گوگل پر عجیب و غریب چیزیں سرچ کرنے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا

پہلے اوڈیلن اوزارے نے 15 فٹ، 9 انچ کی ٹوپی کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب جوشوا نے توڑ دیا ہے۔ جوشوا نے کہا کہ اس نے ایک لمبی ٹوپی بنانے کا ارادہ کیا اور کئی بار کوششیں کیں جیسے گتے کے بلاکس اور ویلکرو سے ٹوپی بنانا، مگر وہ ناکام رہے۔

وہ چکن وائر اور لکڑی کے ڈول سے بھی کوششیں کرتے رہے لیکن کوئی کامیابی نہ ملی۔ آخرکار، انہوں نے پلاسٹک پائپس کا استعمال کرکے ایک نئی ٹوپی ڈیزائن کی جس میں فوم بھی شامل کیا۔

یہ ٹوپی 26.4 پاؤنڈ وزنی ہے، اور جوشوا نے اسے پہن کر 32.8 فٹ تک چلنے کا فاصلہ طے کیا، جس سے وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں