کراچی جناح اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب 45 سالہ خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

کراچی جناح اسپتال

کراچی جناح اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب 45 سالہ خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

کراچی جناح اسپتال

جناح اسپتال کے او پی ڈی کمپلیکس کے قریب ایک پارک سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: پشاور: بھائی نے بہن کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی

صدر پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 45 سالہ صابرہ کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ مقتولہ گھریلو ملازمہ تھی اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے جبکہ گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا جا رہا ہے اور پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات لے رہی ہے۔

پولیس جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاش بھی کر رہی ہے تاکہ فوٹیجز حاصل کی جا سکیں اور مزید حقائق سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں