یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اہم فیچر متعارف

یوٹیوب

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اہم فیچر متعارف

یوٹیوب

یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک بڑی اپڈیٹ متعارف کرائی ہے جس میں یوٹیوب شارٹس کی ویڈیوز کی مدت کو 1 منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اب آپ ٹک ٹاک پر لائیو سبسکرپشن کے علاہ بھی پیسے کما سکتے ہیں،اہم فیچر متعارف

اب 15 اکتوبر سے ویڈیوز بنانے والے صارفین یوٹیوب پر 3 منٹ تک کے شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔ یوٹیوب کے پروڈکٹ مینیجر، ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ میں بتایا کہ اس تبدیلی سے شارٹس کے ذریعے کہانی بیان کرنا مزید دلچسپ ہو جائے گا۔ یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ مانگی جانے والی اپڈیٹ تھی اور اب ہم انہیں زیادہ لچک فراہم کر رہے ہیں۔

لیکن یاد رکھیں کہ ٹک ٹاک پہلے ہی ایسا کر چکا ہے۔ 2021 میں ٹک ٹاک نے اپنی ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ لمبائی کو 1 منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا تھا۔ ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ تک کی ویڈیوز ریکارڈ کی جا سکتی ہیں اور اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز 60 منٹ تک لمبی ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں