ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال کرنا مہنگا پڑ گیا، یشما گل نے خاموشی توڑ دی
گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک بڑے اجتماع میں اداکارہ یشما گل کی شرکت سے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچ گئی۔ اس دوران سوال و جواب کے سیشن میں یشما گل نے بھی ایک سوال کیا اور نائیک نے ان کی دین کی طرف واپسی کی تعریف کی۔ اس سے لوگوں کو یہ تاثر ملا کہ یشما گل نے شوبز کو چھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مختصر تعارف
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یشما گل نے انسٹاگرام پر وضاحت کی کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی اور وہ اب بھی شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مائیک کی خرابی کی وجہ سے ان کی بات صحیح سے نہیں سنائی دی جس کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی۔
ذاکر نائیک کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت کے حوالے سے یشما نے کہا کہ وہ ڈاکٹر نائیک کو بیچ میں ٹوکنا مناسب نہیں سمجھتی تھیں اور انہوں نے معذرت کی اگر ان کی کسی بات سے کسی کو غلط فہمی یا تکلیف پہنچی ہو۔