عوام کیلئے اچھی خبر،20 کلو آٹے کے تھیلے میں 1000 روپے سے زائد کی کمی
ملک میں ستمبر 2024 کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 38.12 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ستمبر 2024 میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اوسطاً 1744.64 روپے کا تھا جبکہ پچھلے سال ستمبر میں یہ قیمت 2819.53 روپے تھی۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لیکچر کے دوران پی آئی اے کی کس پیشکش پر غصہ کا اظہار کیا؟
مزید بتایا گیا کہ اگست 2024 کے مقابلے میں ستمبر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5.50 فیصد کمی آئی۔ اگست میں اس کی اوسط قیمت 1846.25 روپے تھی، جو ستمبر میں کم ہوکر 1744.64 روپے پر آ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1834.49روپے، گوجرانوالہ 1653.44روپے، سکھر1669.91روپے، راولپنڈی 1817.01روپے، سیالکوٹ 1667روپے،لاہورروپے، فیصل آباد1610روپے، ملتان 1598.98روپے،بہاولپور1729.88روپے،سرگودھا1733 روپے،پشاور1654.67روپے، کراچی 1878.90روپے، حیدرآباد1937.54روپے،لاڑکانہ 1724.92روپے، بنوں 1630.66روپے،کوئٹہ 1880.83روپے اورخضدارمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1980.69روپے ریکارڈ کی گئی۔:
اسی طرح دوسرے شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔