منچن آباد کالو کا بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جانبحق جبکہ 2 افراد زخمی
منچن آباد حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو لواحقین کے حوالے کر دیا جبکہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
مزید پڑھیں: چنیوٹ پولیس خدمت مرکز سے 8 ہزار سے زائد شہری مستفید ہوئے،رپورٹ جاری
جاں بحق شخص کی شناخت 20 سالہ سفیان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثہ تیز رفتاری اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔
رپورٹ: راشد ڈھڈی