پاکستان میں جاز سرکاری شراکت کے ساتھ آئی فون 16 لارہا ہے

آئی فون 16

پاکستان میں جاز سرکاری شراکت کے ساتھ آئی فون 16 لارہا ہے

آئی فون 16

جاز نے پاکستان میں نئے آئی فون 16 سیریز کو متعارف کرانے کے لیے ایپل کے منظور شدہ ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل کے ساتھ شراکت کی ہے۔ اب یہ فون جاز کے ذریعے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہیں اور اس کے ساتھ بونس بھی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی فون 16 کی بڑی خامی سامنے آگئی، صارفین کو مشکلات کا سامنا

اگرچہ جاز کی ویب سائٹ پر فونز کی قیمتیں نہیں بتائی گئیں لیکن اندازہ ہے کہ آئی فون 16 کی قیمت 3,39,999 روپے ہوگی، آئی فون 16 پلس کی 3,69,999 روپے، پرو ماڈل کی 4,79,999 روپے، اور پرو میکس کی قیمت 5,69,999 روپے ہوگی۔ یہ فون نومبر میں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 16 سیریز پاکستان بھر میں جاز کے تمام بزنس سینٹرز پر ملے گی۔ یہ فون پی ٹی اے کی منظوری کے ساتھ دستیاب ہوگا اور ایپل کی محدود وارنٹی بھی شامل ہوگی، جو ملک میں ایپل کے منظور شدہ فروخت کنندگان کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

جاز اور مرکنٹائل ایک خصوصی پروگرام بھی پیش کریں گے جس میں پرانے آئی فونز کے بدلے نئے ماڈل لینے کے لیے بہتر تجارتی مواقع دیے جائیں گے تاکہ صارفین آسانی سے اپنے فون کو جدید بنا سکیں۔

اس کے علاوہ جاز خصوصی بنڈل پیکجز بھی فراہم کرے گا جن میں ای سم ایکٹیویشن اور ماہانہ ڈیٹا پیکجز شامل ہوں گے۔

مزید معلومات کے لیے جاز کی ویب سائٹ پر آئی فون 16 سیریز کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں اور رجسٹر کرنے والے صارفین کو خریداری پر ایپل کے خصوصی تحائف بھی ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں