دوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک، خاتون نے حاضر دماغی سے جہاز لینڈ کردیا

ہارٹ اٹیک

دوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک، خاتون نے حاضر دماغی سے جہاز لینڈ کردیا

ہارٹ اٹیک

کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے بغیر کسی پائلٹ کی تربیت کے اپنے شوہر کی جانب سے اُڑائے جانے والے جہاز کو کامیابی سے لینڈ کروایا جب ان کے شوہر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون کے شوہر کو پرواز کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔ خاتون نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی مدد سے جہاز کو بیکرز فیلڈ میں بحفاظت اتارا۔ کرن کاؤنٹی کے ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر رون بریوسٹر نے کہا کہ ان کے کیریئر میں یہ پہلا ایسا واقعہ تھا۔

مزید پڑھیں: یو اے ای دفتر میں خاتون ساتھی کے گال کو چھونے پر ملازم پر 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد

فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق یہ طیارہ جڑواں انجن والا بیچ کرافٹ کنگ ایئر 90 تھا جو ہینڈرسن نیواڈا سے مونٹیری جا رہا تھا۔ پائلٹ ایلیٹ الپر کو دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑا۔

ان کی اہلیہ یوون کنین ویلز جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اور ایتھلیٹ ہیں، نے بہت تحمل سے حالات کو سنبھالا اور ہوائی کنٹرول کی رہنمائی میں جہاز کو صحیح طریقے سے اتارا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں