فزکس کے نوبل انعام یافتہ مصنوعی ذہانت کے بانیان کے نام سامنے آگئے
نوبل انعام برائے فزکس 2024 کے جیتنے والوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال کا نوبل انعام امریکی سائنس دان جان ہوپ فیلڈ اور برطانوی-کینیڈین کمپیوٹر سائنس دان جیفری ہِنٹن کو دیا گیا ہے جنہوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیادیں فراہم کیں۔
مزید پڑھیں: ریسلر ونیش پھوگاٹ نے نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو دھول چٹا دی
دونوں سائنس دانوں نے مشین لرننگ تکنیکوں پر کام کیا، جو بعد میں چیٹ جی پی ٹی جیسے جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹمز کی صورت میں سامنے آئیں۔ جیفری ہِنٹن یونیورسٹی آف ٹورونٹو میں پروفیسر ہیں، نہ صرف مشین لرننگ میں ماہر ہیں بلکہ وہ اس ٹیکنالوجی کے خطرات سے بھی خبردار کرتے رہے ہیں۔
پچھلے سال جیفری ہِنٹن نے گوگل میں ایک دہائی تک کام کرنے کے بعد استعفیٰ دیا تاکہ وہ آزادانہ طور پر انسانیت کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے خطرات سے خبردار کر سکیں۔
نوبل انعام کی تقریب کے دوران پروفیسر جیفری نے کہا کہ وہ اس انعام پر حیران ہیں اور انہیں اس کا اندازہ نہیں تھا۔ اس انعام کا ان کی تنبیہات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ان کی دریافتوں اور ایجادات کے لیے دیا گیا ہے جنہوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں مشین لرننگ کو ممکن بنایا۔