آسٹریلیا میں دوران پرواز اسکرین پر ایک گھنٹے تک فحش فلم چلتی رہی، ایئرلائن نے معافی مانگ لی

فحش فلم

آسٹریلیا میں دوران پرواز اسکرین پر ایک گھنٹے تک فحش فلم چلتی رہی، ایئرلائن نے معافی مانگ لی

فحش فلم

آسٹریلیا سے جاپان جانے والی ایک پرواز کے مسافروں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی سیٹوں پر لگے اسکرینز پر اچانک فحش مناظر چلنے لگے۔

مزید پڑھیں: دوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک، خاتون نے حاضر دماغی سے جہاز لینڈ کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پرواز کے دوران مسافروں کے لیے ڈکوٹا جانسن اور شان پین کی ایک ڈرامائی فلم “DADIO” دکھائی جا رہی تھی۔ لیکن یہ فلم مسافروں اور خود ایئرلائن کے لیے حیرت کا باعث بنی کیونکہ اس میں کچھ مختصر لیکن واضح جنسی مناظر، فحش مواد اور نامناسب مکالمے اور پیغامات شامل تھے۔

مسافر اس فلم کے فحش مناظر دیکھ کر پریشان ہوگئے تھے اور ان کی سیٹوں پر موجود اسکرین سے فلم کو روکنے یا دوسری فلم کا انتخاب کرنے کے تمام آپشنز غیر فعال ہوگئے تھے۔ اس وجہ سے یہ ناپسندیدہ فلم ایک گھنٹے تک اسکرین پر چلتی رہی۔

ایئرلائن کے عملے نے کافی کوششوں کے بعد اس فلم کو ہٹا کر بچوں کی ایک مشہور تفریحی فلم لگا کر دی لیکن اس دوران مسافروں کو ایک گھنٹے تک تکلیف اور الجھن کا سامنا رہا۔

اس واقعے پر آسٹریلوی ایئرلائن “کوانٹاس” نے معافی مانگی اور کہا کہ یہ فلم پرواز کے دوران دیکھنے کے لیے موزوں نہیں تھی اور ہم اس ناخوشگوار تجربے کے لیے مسافروں سے معذرت چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں