سنجے دت کی دوبارہ شادی، دُلہن کون؟ ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئیں

سنجے دت

بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت نے اپنی موجودہ اہلیہ مانیاتا دت سے دوبارہ شادی کر لی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت اور مانیاتا نے مندر میں ہندو رسومات کے ساتھ دوبارہ شادی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں کو آگ کے گرد 7 پھیرے لیتے دیکھا جا سکتا ہے جو ہندو شادی کی ایک اہم رسم ہے۔

مزید پڑھیں: میری دوائی استعمال کرنے سے حبا بخاری کے ہاں حمل ٹھہرا، حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا حیران کن دعویٰ

شادی کے دوران 65 سالہ سنجے دت نے زعفرانی رنگ کی دھوتی اور کرتا پہنا اور ماتھے پر تلک لگایا تھا۔ ان کی 46 سالہ اہلیہ مانیاتا دت (اصل نام دلنواز شیخ) نے سفید شلوار قمیض پہنی اور دوپٹے سے سر ڈھانپ رکھا تھا۔

یاد رہے کہ سنجے دت اور مانیاتا کی پہلی شادی 7 فروری 2008 کو ہوئی تھی اور ان کے جڑواں بچے، بیٹا شاہران دت اور بیٹی اقرا دت 21 اکتوبر 2010 کو پیدا ہوئے تھے۔

سنجے دت کی پہلی شادی 1987 میں ریچا شرما سے ہوئی تھی لیکن ریچا 1996 میں کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔ ریچا سے سنجے کی ایک 36 سالہ بیٹی تریشالہ دت ہیں۔ مانیاتا سے پہلے سنجے دت کی شادی 1998 میں ریحا پلائی سے ہوئی تھی جو ایک ائیر ہوسٹس سے ماڈل بنی تھیں لیکن 2008 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں