فیسبک کی مدد سے 3 سال پہلے لاپتا ہونے والی خاتون کو ڈھونڈ لیا گیا

فیسبک

فیسبک کی مدد سے 3 سال پہلے لاپتا ہونے والی خاتون کو ڈھونڈ لیا گیا

فیسبک

بھارت میں ایک خاتون جو شادی کے کچھ سال بعد گھر سے لاپتا ہو گئی تھی۔ فیس بک کے مشتبہ اکاؤنٹ کے ذریعے ڈھونڈ لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں 23 سالہ کویتا کو لاپتا ہونے کے تین سال بعد پولیس نے اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہتے ہوئے تلاش کیا۔

مزید پڑھیں: دوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک، خاتون نے حاضر دماغی سے جہاز لینڈ کردیا

کویتا کی شادی 7 سال پہلے ونے کمار نامی شخص سے ہوئی تھی۔ چار سال بعد یعنی 5 مئی 2021 کو وہ اچانک گھر سے لاپتا ہوگئی۔ اس پر کویتا کے اہل خانہ نے سسرال والوں پر قتل کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروایا۔

پولیس کافی کوششوں کے باوجود کویتا کو ڈھونڈ نہیں سکی۔ ایک سال بعد کویتا کے شوہر نے سسرال والوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا جس کے بعد عدالت کے حکم پر دوبارہ اس کی تلاش شروع کی گئی۔

تفتیش کے دوران فیس بک پر ایک مشتبہ اکاؤنٹ دیکھا گیا جو جعلی نام سے چل رہا تھا۔ مزید تحقیقات کے بعد پولیس نے کویتا کو لکھنؤ کے علاقے دلی گنج میں ڈھونڈ لیا جہاں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں