امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 9 ستمبر کو آئی فون 16 سیریز اور دیگر نئی پروڈکٹس متعارف کرائی ہیں۔ اس نئی سیریز میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالر سے جبکہ پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ آئی فون 16 کے ماڈلز 20 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہو گئے تھے۔
پاکستان میں آئی فون 16 کی قیمتیں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔ ان کے مطابق
آئی فون 16 پرو کا 256GB ماڈل 4 لاکھ 60 ہزار روپے، 512GB ماڈل 5 لاکھ 78 ہزار 500 روپے، اور 1TB ماڈل 6 لاکھ 58 ہزار روپے کا ہے۔
آئی فون 16 پرو میکس کا 256GB ماڈل 5 لاکھ 40 ہزار 500 روپے، 512GB ایک ٹی بی ماڈل 6 لاکھ 18 ہزار 500 روپے، اور ماڈل 6ا لاکھ 98 ہزار 500 روپے کا ہے۔
آئی فون 16 کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار سے 4 لاکھ 85 ہزار روپے تک ہے۔
آئی فون 16 پلس کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 500 روپے سے شروع ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار روپے تک جاتی ہے۔
فون ورلڈ کے مطابق پاکستان میں آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز کو پی ٹی اے سے رجسٹر کرانے کے لیے ٹیکس دینا ضروری ہے۔ مرسینٹائل کے فونز میں پی ٹی اے ٹیکس پہلے سے شامل ہوتا ہے۔ ٹیکس کی ادائیگی دو طریقوں سے کی جاسکتی ہے۔ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے ذریعے۔ پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی میں ٹیکس کم ہوتا ہے لیکن حالیہ سفر کا ثبوت دینا ضروری ہوتا ہے۔