آج پھر انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 9 پیسے کم ہو گئی۔ ڈالر کی قیمت 9 پیسے کم ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے ہوگئی جبکہ کل کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 79 پیسے کا تھا۔
مزید پڑھیں: آئی فون 16 کی قیمت پاکستان میں کتنی ہے اور اس پر کتنا ٹیکس لگے گا؟
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا لیکن بعد میں ملا جلا رجحان نظر آیا۔ 100 انڈیکس میں 53 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 85 ہزار 399 پوائنٹس پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 85 ہزار 750 پوائنٹس تک بھی پہنچا جبکہ کل کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔