خاتون کو موٹر سائیکل پر لفٹ دینے سے پہلے سوچ لیں، ورنہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے؟

موٹر سائیکل

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ مرد موٹر سائیکل پر لفٹ مانگتے ہیں اور انہیں لفٹ دے دی جاتی ہے لیکن خواتین کو لفٹ مانگتے یا لیتے کم ہی دیکھا گیا ہے۔ لیکن اب وقت بدل رہا ہے اور لوگوں کے رویے بھی تبدیل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک، خاتون نے حاضر دماغی سے جہاز لینڈ کردیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک خاتون نے ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ مانگی۔ موٹر سائیکل سوار نے لفٹ دے دی لیکن لفٹ لینے والی خاتون کے پیچھے 2 موٹر سائیکلوں پر 3 لوگ پہلے سے موجود تھے جو اس کا پیچھا کر رہے تھے۔ جیسے ہی موقع ملا انہوں نے لوٹ مار کی۔

اس واقعے کے بعد متاثرہ شہری نے عوامی کالونی تھانے میں رپورٹ درج کروانے کے لیے درخواست دی۔ شہری کا کہنا ہے کہ کورنگی کی سنگر چورنگی پر ایک نقاب پوش خاتون نے لفٹ مانگی تھی۔ جب وہ کورنگی نمبر 5 کے قریب پہنچے تو خاتون نے موٹر سائیکل سے اترنے کو کہا اور اترنے کے بعد اپنے بیگ سے اسلحہ نکال کر شہری کے سینے پر رکھ دیا۔

شہری کے مطابق خاتون نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گئی۔ شہری نے عدالت میں بھی درخواست دی ہے اور امید ہے کہ اس کی رقم اور موبائل فون واپس مل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں