اداکارہ مہوش حیات اور ہنی سنگھ ایک ساتھ، ویڈیو وائرل،اصل ماجرا ہے کیا؟

مہوش حیات

پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات اپنی شاندار اداکاری سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہیں اور کئی بین الاقوامی پروجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔ ان دنوں وہ بھارتی ریپر ہنی سنگھ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر ہنی سنگھ اور مہوش حیات نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی، جو فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو میں ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ساتھ بیٹھے گانا گا رہے ہیں۔ انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اشارہ دیا کہ مداح جس کا انتظار کر رہے تھے، وہ لمحہ آ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ عروب جتوئی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا

ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو ایک گرین بیک گراؤنڈ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہنی سنگھ نے رواں سال جنوری میں بھی مہوش حیات کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی اور ان کی تعریف کی تھی۔ اس کے بعد سے مداح قیاس کر رہے تھے کہ دونوں کسی میوزک ویڈیو میں ساتھ کام کریں گے۔ مارچ میں ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ جلد ہی ان کی مشترکہ میوزک ویڈیو سامنے آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں