ٹنڈوآدم میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 مجرم زخمی حالت میں گرفتار

مبینہ پولیس مقابلہ

ٹنڈوآدم میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 مجرم زخمی حالت میں گرفتار

مبینہ پولیس مقابلہ

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے قریب تعلقہ تھانہ علاقہ جلال مری میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو مجرموں عبد العلیم عرف بابا بروھی اور جاوید بروھی زخمی حالت میں گرفتار کر نے کی دعویٰ کیا ہے پولیس موجب جلال مری کے قریب مجرم واردات کے ارادے سے کھڑے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے دو مجرم زخمی حالت میں گرفتار کیئے گئے۔

مزید پڑھیں: پشاور: بھائی نے بہن کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی

مجرموں سے ایک چوری کی موٹر سائیکل،موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ٹنڈوآدم شہداد پور پولیس اسٹیشنوں میں مجرموں کے خلاف مختلف فوجداری مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

رپورٹ: قیوم خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں