پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،نئی قیمت کیا ہوگی؟

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،نئی قیمت کیا ہوگی؟

پیٹرولیم مصنوعات

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے 16 اکتوبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آج پھر انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

اس حوالے سے ایک ابتدائی رپورٹ تیار کی گئی ہے جو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں مٹی کے تیل کی قیمت میں تقریباً 8 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے کے قریب اضافے کی توقع کی گئی ہے۔

اوگرا اس رپورٹ کا جائزہ لے گا اور منظوری کے لیے حکومت کو بھیجے گا۔ پھر وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ قیمتیں نہ بڑھائے اور دوسرے ذرائع سے اضافی آمدنی حاصل کرے۔

علاوہ ازیں آئل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کے منافع میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ آئل کمپنیوں کے منافع میں 1.35 روپے کا اضافہ ہو کر 9.22 روپے فی لیٹر ہونے کی تجویز ہے جبکہ پیٹرول ڈیلرز کے منافع میں 1.40 روپے اضافہ ہو کر 10.04 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے اخراجات کو بھی قیمتوں میں شامل کیا گیا ہے۔

اگر حکومت ان تجاویز کو منظور کرتی ہے تو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد ہی اضافہ ہو سکتا ہے جس سے نقل و حمل اور روزمرہ زندگی کے دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہو گا۔

یکم اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تھی، لیکن اب دوبارہ قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں