نئے گانے کی ویڈیو شوٹنگ کے دوران تلسی کمار حادثے کا شکار ہوگئیں،ویڈیو وائرل

نئے گانے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مشہور گلوکارہ تلسی کمار چنڈی گڑھ میں اپنے نئے گانے کی ویڈیو شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہو گئیں۔ شوٹنگ کے دوران لکڑی کا سیٹ ان کی کمر پر گرا جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ اس دوران انہیں درد سے کراہتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات اور ہنی سنگھ ایک ساتھ، ویڈیو وائرل،اصل ماجرا ہے کیا؟

سیٹ پر موجود لوگوں نے فوراً بھاگ کر لکڑی کے سیٹ کو ہٹا دیا۔ گلوکارہ کے زخمی ہونے کی خبر سے ان کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی لیکن خوش قسمتی سے ان کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں