پی ٹی اے نے نیا موبائل فون خریدنے والے شہریوں کو خبردار کردیا

پی ٹی اے

پی ٹی اے نے نیا موبائل فون خریدنے والے شہریوں کو خبردار کردیا

پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نئے موبائل فون خریدنے والے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر پی ٹی اے نے ایک پیغام جاری کیا جس میں لوگوں کو موبائل خریدتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 16 کی قیمت پاکستان میں کتنی ہے اور اس پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

پی ٹی اے نے کہا کہ ہمیشہ موبائل فون قابل اعتماد ذرائع سے خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون کی وارنٹی موجود ہو۔ موبائل خریدتے وقت ڈبے پر پی ٹی اے کی مہر دیکھنا نہ بھولیں اور اپنے فون کی تصدیق پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ سے کریں۔

پی ٹی اے نے یہ بھی کہا کہ موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے 8484 پر ٹیکسٹ میسج بھیجیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں