ملتان میں پاکستان کو تاریخ کی بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم کے استعفی کے ٹوئیٹ پر اے بی ڈی ویلیئرز نے کیا جواب دیا؟
ذرائع کے مطابق شان مسعود کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ نئے کپتان کے طور پر سعود شکیل، محمد رضوان یا سلمان آغا مضبوط امیدوار ہیں۔ شان مسعود پاکستان کے پہلے کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچ ہارے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان 9 ٹیموں میں سے 9ویں نمبر پر ہے۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچز کی ایک اہم میٹنگ آج ہو رہی ہے، جس میں نئے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر بات کی جائے گی۔