انگلینڈ سے عبرتناک شکست، بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں کو سکواڈ سےفارغ کر دیا گیا
انگلینڈ کے خلاف عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں جاری ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو اسکواڈ سے باہر کر دیا ہے کیونکہ بابر گزشتہ 18 اننگز میں صرف ایک ففٹی بھی نہیں بنا سکے۔
پی سی بی کے چیئرمین کی زیر صدارت دو گھنٹے کا طویل اجلاس ہوا جس میں محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل اختیار دے دیا۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بدترین شکست، شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ
سلیکشن کمیٹی شاہین آفریدی کو آرام دینے پر غور کر رہی ہے جبکہ اوپنر صائم ایوب کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسپنر ابرار احمد کی جگہ نعمان علی، زاہد محمود یا مہران ممتاز کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
کپتان شان مسعود کی پوزیشن بھی خطرے میں ہے اور ان سے کپتانی واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھی اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کل تک متوقع ہے اور میچ 15 اکتوبر بروز منگل شروع ہوگا۔