بہاولنگر میں پولیس کی بڑی کارروائی، 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

بہاولنگر

بہاولنگر میں پولیس کی بڑی کارروائی، 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

بہاولنگر

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او امجد اقبال باجوہ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان چوری، ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 38 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور: بھائی نے بہن کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی

ملزمان سے زیر تعمیر میڈیکل کالج سے چوری کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کیا گیا ملزمان سے برآمد کیا گیا مال مسروقہ میں موٹر سائیکل، موبائل فونز، ایل ای ڈی، زیر تعمیر میڈیکل کالج سے چوری کیا گیا سامان، دروازے اور گھریلو سامان شامل ہے ۔ 5 رکنی ڈکیت گینگ واردات کرکے دوسرے شہر میں روپوش ہو جاتے تھے۔

ایس ایچ او امجد اقبال باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او نصیب اللہ خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی طاقت ور کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں