واٹس ایپ میں چیٹ اور تھیم کے کلرز کو تبدیل کرنے کے فیچر کی آزمائش
واٹس ایپ نے چیٹس کو مختلف رنگوں اور تھیمز میں تبدیل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔
واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی مرضی سے چیٹس، یعنی انباکس یا میسجز کی تھیمز تبدیل کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین ہو جائیں ہوشیار، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے
اس وقت واٹس ایپ میں چیٹس کا بیک گراؤنڈ کلر یا تھیم ایک ہی ہوتا ہے جسے صارفین تبدیل نہیں کر سکتے۔ لیکن نئے فیچر کے بعد وہ اپنی پسند کے مطابق تھیمز اور رنگ منتخب کر سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ ہر چیٹ گروپ یا میسجز کا تھیم اور بیک گراؤنڈ کلر اپنی مرضی کے مطابق رکھ سکیں۔
ابتدائی طور پر صارفین 20 مختلف تھیمز اور بیک گراؤنڈ کلرز میں سے انتخاب کر سکیں گے اور ابھی یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ کے چند صارفین کو دستیاب ہے۔
اس فیچر کو آہستہ آہستہ مزید صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا لیکن ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کب تک سب کے لیے دستیاب ہوگا۔