یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، نیا فیچر متعارف

یوٹیوب

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، نیا فیچر متعارف

یوٹیوب

یوٹیوب شارٹس نے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کیا ہے جس سے اب صارفین کسی بھی شارٹ ویڈیو کو دیکھتے ہوئے آسانی سے سیو کر سکیں گے۔ یہ سیو بٹن صارفین کو ان کی پسندیدہ ویڈیوز تک دوبارہ پہنچنے میں مدد دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کے موجودہ ورژن میں شارٹس ویڈیوز پر لائیک اور ڈس لائیک کے بٹن ہوتے ہیں لیکن نئے فیچر کے تحت ڈس لائیک بٹن ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ سیو بٹن شامل کیا جائے گا۔ تاہم ڈس لائیک بٹن کو مکمل طور پر ہٹانے کے بجائے اسے تین نقطوں والے مینو میں رکھا جائے گا جو انٹرفیس کے دائیں اوپر والے حصے میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اہم فیچر متعارف

یہ نیا فیچر صارفین کی آسانی کے لیے لایا جا رہا ہے کیونکہ پہلے اگر کوئی شارٹ ویڈیو دیکھ لی جاتی تھی تو اسے دوبارہ تلاش کرنا مشکل ہوتا تھا۔ یوٹیوب مسلسل نئی اپڈیٹس کر کے اپنے پلیٹ فارم کو مزید آسان اور یوزر فرینڈلی بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اس فیچر سے صارفین کو مزید سہولت ملے گی۔

اب صارفین کسی شارٹ ویڈیو پر اپنی رائے دینے کے لیے تین نقطوں والے مینو کا استعمال کر سکیں گے اور وہاں موجود آپشنز میں سے کسی کو چن کر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں