ٹنڈوآدم میں امن امان کی صورت حال خراب۔ 7 ڈاکو کنفیکشنری کی دکان سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود اسنداس محلہ میں عدنان ملک کی کنفیکشنری سے 7 نامعلوم ڈکیت دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر دکان مالک سے چھ لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر باآسانی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں: لاہورسمیت دیگر شہروں سے جنسی زیادتی اور جبری مشقت کیلئے اغوا کیےگئے 29 لڑکے بازیاب
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ساتھ آئے روز ایسے واقعات پیش آتے ہیں مگر پولیس کا کردار کہیں نظر نہیں آتا۔