منچن آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔دو مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے چرس برامد کر لی، رشید کوٹ چوک کے قریب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش ممتاز وٹو سے بھی چرس برامد کی اور دوسری کاروائی تھانہ منچن آباد پولیس نے احمد پٹرولیم سروس کے قریب منشیات فروش نسیم بی بی کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیان کے بعد صحافی انصار عباسی نے یوٹیوب چینل ڈی مونیٹائز کردیا
اس موقع پر تھانہ منچن آباد ایس ایچ او نوید نزاکت باجوہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلا تفریق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں جرائم پیشہ افراد کے لئے منچن آباد میں کوئی گنجائش نہیں ہے
رپورٹ: راشد ڈھڈی