ٹنڈوآدم پرائمری اسکول گزشتہ 8 ماہ سے اساتذہ سے محروم

ٹنڈوآدم

ٹنڈوآدم پرائمری اسکول گزشتہ 8 ماہ سے اساتذہ سے محروم

ٹنڈوآدم

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کےمحکمہ تعلیم کے زیر نگراں چلنے والے پرائمری اسکول گاؤں سلطان خاصخیلی گزشتہ آٹھ ماہ سے اساتذہ سے محروم ہے اس سکول میں آٹھ ماہ پہلے دو اساتذہ کی تعیناتی کی گئی تھی جن میں سے ایک ریٹائرڈ جبکہ دوسرے استاد نے بھاری رشوت دے کر سفارش کروا کر یہاں سے ٹنڈوآدم سٹی مین تبادلہ کروادیا۔ آٹھ ماہ سے اساتذہ سے محروم اسکول کے 50 سے زائد بچے تعلیم کے زیور سے محروم، اساتذہ کی کمی کے باعث سکول کے طلباء کے امتحانات نہیں ہوسکے۔ اسکول میں اساتذہ کی کمی کے باعث نامعلوم افراد نے سکول کے مین گیٹ اور ایک کمرے کی چھت توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا لوہا چوری کر لیا۔ دیہاتیوں نے بتایا کہ حکام کو اطلاع دینے کے باوجود چوری کی وارداتوں پر توجہ نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹنڈوآدم میں 7 ڈاکو دکان سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار


مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں کا سکول بند کر دیا گیا ہے۔ ہم نے ایس ڈی او کیا ہے۔وہ نمائندوں کے پاس گئے ہیں لیکن ہماری بات کوئی سننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ، وزیر تعلیم اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گاؤں کے اسکول میں اساتذہ کی تعیناتی کی جائے۔ چوری اور اسکول میں ہونے والی چوری کا نوٹس لیا جائے۔اور نئی عمارت تعمیر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں