سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
گزشتہ چند دنوں میں ہونے والے اضافے کے بعد، منگل کو پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہوئیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ قیمت 275,000 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 600 روپے کم ہوکر 235,768 روپے ہوگئی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی، اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,653 ڈالر فی اونس رہی۔
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 3,050 روپے پر برقرار رہی۔
گزشتہ ماہ سونے کی قیمت پاکستان میں 277,000 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جو بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہوا تھا۔