اداکارہ نادیہ حسین پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید ،اصل وجہ سامنے آگئی
معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کو ان دنوں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
نادیہ حسین کو اکثر ٹی وی مارننگ شوز میں میک اپ ایکسپرٹ کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں وہ مشہور اینکر ساحر لودھی کے شو میں بھی شامل ہوئیں۔ جہاں خواتین کے درمیان میک اپ کا مقابلہ ہو رہا تھا۔ نادیہ حسین دیگر پروفیشنل خواتین کے ساتھ جج کے طور پر شو میں موجود تھیں۔
مزید پڑھیں: عرفی جاوید کا سالگرہ پر لباس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، ویڈیو وائرل
شو کے دوران، نادیہ حسین نے ایک نوجوان ماڈل کے میک اپ، خاص طور پر ہائیلائٹر اور مسکارے کے استعمال پر تنقید کی۔ اس ماڈل کا میک اپ کسی اور نے کیا تھا، لیکن نادیہ نے اس کی شکل کا مذاق اڑایا اور بار بار اس کے چہرے کو چھوتی رہیں جس سے وہ ماڈل پریشان اور خوفزدہ ہوگئی۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ حسین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ نادیہ کا رویہ غیر مناسب اور حیران کن تھا۔
ایک صارف فہد اعوان نے کہا کہ یہ رویہ حیرت انگیز ہے یہ لوگ اس بیچاری لڑکی پر دھونس جما رہے ہیں۔ ساحر لودھی کو شرم آنی چاہیے۔
مدیحہ سید نے لکھا کہ ماڈل کے چہرے کو اس طرح چھونا بہت بری بات تھی وہ ماڈل تو رونے والی تھی۔
حفصہ اقبال نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ لوگ ان کے ناخنوں والے ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھونے کیسے دے دیتے ہیں۔
سید حسن گیلانی نے کہا کہ انہوں نے ظالمانہ انداز میں اس ماڈل کا مذاق اڑایا یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ لوگ یہ مارننگ شوز دیکھتے کیسے ہیں؟