ملک بھر میں بینک اسلامی کی 500 برانچیں مکمل ہونے کے اعزاز میں ٹنڈوآدم میں تقریب کا انعقاد

بینک اسلامی

ملک بھر میں بینک اسلامی کی 500 برانچیں مکمل ہونے کے اعزاز میں ٹنڈوآدم میں تقریب کا انعقاد

بینک اسلامی

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بینک اسلامی کی 500 برانچیں مکمل ہونے پر ٹنڈوآدم بینک اسلامی میں برانچ مینیجر ملک زبیر کے زیر انتظام ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر حنین طارق شاہانی ،معروف صنعت کار جبار ملک ،عبدالوحید ملک ،بلڈر رانا آصف یعقوب ،صدیق احمد شیخ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر برانچ مینیجر ملک زبیر کا کہنا تھا کہ الحمداللہ ملک بھرکے مختلف شہروں میں بینک اسلامی کی 500 برانچیں مکمل ہوچکی ہیں۔ بینک اسلامی کا مقصد بینکنگ کے نظام کو سود سے پاک بنانا ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: ٹنڈوآدم پرائمری اسکول گزشتہ 8 ماہ سے اساتذہ سے محروم

مزید کہا کہ اسی سلسلے میں آج ملک بھر کی تمام برانچوں میں انسانیت کو سود سے پاک کرنا کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے گئے۔ بینک اسلامی مکمل طور پر شرعی نقطہء نظر معتبر علماء کی نگرانی میں کام کررہاہے پروگرام کے اختتام پر تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: قیوم خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں