گینسٹر لارنس بشنوئی کو مارنے کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

لارنس بشنوئی

مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔ بابا صدیقی کے قتل میں ان کا نام سامنے آنے کے چند دن بعد کینیڈا کی حکومت نے بھی ان کا ذکر کیا جس سے یہ معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا۔ اسی دوران، چھتریہ کرنی سینا کے قومی صدر راج شیکھاوت نے لارنس بشنوئی کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا ہے۔

راج شیکھاوت نے کہا ہے کہ جو بھی پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرے گا اسے کرنی سینا کی طرف سے 1 کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار 111 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کرنی سینا بابا صدیقی کے قتل اور کینیڈا کے معاملے میں کیوں شامل ہو رہی ہے اور اتنی بڑی رقم کا انعام کیوں دے رہی ہے؟ ان سوالات کے جواب کے لیے ہمیں تقریباً ایک سال پیچھے جانا ہوگا یعنی 2023 تک۔

راج شیکھاوت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’’میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ ہمارے قابل احترام سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو لارنس بشنوئی نے قتل کیا تھا۔ جو بھی پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرے گا، اسے کرنی سینا کی طرف سے ایک کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار 111 روپے کا انعام دیا جائے گا۔‘‘

مکیش امبانی بھارت کے ایک بار پھر امیر ترین شخص بن گئے، کل مالیت کتنی ہوگئی؟

واضح رہے کہ تین دن پہلے یعنی 20 اکتوبر کو راج شیکھاوت نے گجرات کے وڈودرا میں لارنس بشنوئی کے حوالے سے مرکزی اور ریاستی حکومت پر تنقید کی تھی۔ شیکھاوت کا کہنا تھا کہ لارنس کا نام سکھدیو سنگھ گوگامیڈی قتل کیس میں بھی آیا تھا لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ “لارنس اور ان جیسے گینگسٹرز نے پورے ملک میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔”

کرنی سینا اور لارنس بشنوئی کے درمیان دشمنی کی اصل وجہ سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا قتل ہے جو راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے صدر تھے۔ سکھدیو سنگھ کو 5 دسمبر 2023 کو قتل کیا گیا تھا۔ اس قتل کے بعد لارنس بشنوئی کے ساتھیوں نے ان کے گھر میں گھس کر گوگامیڈی کو گولی مار دی۔ بعد میں،لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن گولڈی برار نے کہا کہ گوگامیڈی ان کے کام میں مداخلت کر رہے تھے اور متعدد بار خبردار کیے جانے کے باوجود نہیں رکے جس کی وجہ سے انہیں قتل کیا گیا۔ تب سے کرنی سینا اور لارنس بشنوئی کے گینگ کے درمیان دشمنی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں