منچن آباد پولیس نے دو مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے 1680 گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔موضع ٹوبہ بلوچاں صادقیہ کینال کے قریب تھانہ گھمنڈ پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ منشیات فروش نذر حسین ولد محمد یٰسین جوئیہ سکنہ ٹوبہ بلوچاں سے 1680 سو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔
مزید پڑھیں: اوکاڑہ پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری منچن آباد سے گرفتار
جبکہ دوسری کاروائی تھانہ گھمنڈ پور پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بستی منساءرام کی پل کے قریب منشیات فروش ﷲدتہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے شراب کو اپنے قبضے میں لے کر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔