میرے شوہر کو ہندو مذہب سے جوڑا گیا جس وجہ سے نکاح نامہ دکھانا پڑا ،مدیحہ امام

مدیحہ امام

اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا۔ مدیحہ نے حال ہی میں اداکار فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری اور اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔

مدیحہ نے بتایا کہ ان کی شادی پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے۔ لوگوں نے ان کے شوہر کو ہندو مذہب سے جوڑ دیا جبکہ ایسا نہیں تھا۔ مدیحہ نے کہا کہ کیا ہمارے ملک میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ بستے ہیں؟ انہوں نے وضاحت کرنے کے لیے اپنے نکاح نامے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی لیکن اس پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، تیسری عالمی جنگ کا آغاز؟

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے نکاح نامہ شیئر کر کے لوگوں کو حقیقت بتانے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر انہیں زیادہ تر منفی کمنٹس ملے جس پر انہیں حیرت ہوئی کہ انہوں نے ایسا کیا غلط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی شکل یا نکاح جیسے پاک رشتے کا مذاق اڑانا غلط بات ہے۔ مدیحہ نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی مگر بعد میں فیصلہ کیا کہ ایسی باتوں پر توجہ نہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں