مظفرگڑھ: گوگل میپ نے لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی

مظفرگڑھ

مظفرگڑھ میں ایک نرس نے رکشے والے کی جانب سے غلط راستے پر لے جانے پر اپنی لوکیشن اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کو بھیج دی جس سے زیادتی اور قتل کی کوشش ناکام ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ نرس ایک نجی اسپتال سے گھر جانے کے لیے کچہری چوک پر رکشے میں سوار ہوئی۔ جب اسے شک ہوا کہ رکشہ غلط راستے پر جا رہا ہے تو اس نے فوراً اپنی لوکیشن لیڈی ڈاکٹر کو بھیج دی۔

مزید پڑھیں: بندروں نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بننے سے بچا لیا،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لیڈی ڈاکٹر نے فوری طور پر ایک پولیس اہلکار کو مطلع کیا اور پولیس نے رکشے کا پیچھا شروع کر دیا۔ مونڈکا بائی پاس کے قریب ملزمان نے نرس کو باندھ کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی مگر پولیس کے پہنچنے اور ہوائی فائرنگ کرنے سے ملزمان بھاگ گئے۔

پولیس نے واقعے کے بعد دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے رکشے کو تحویل میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں