گوجرانوالہ: نشہ کرنے سے کیوں روکا،چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ میں چھوٹے بھائی نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے گاؤں بدوکی گوسائیاں میں پیش آیا۔ ملزم شرافت نشہ کرتا تھا اور اس کا بڑا بھائی اسے اس بری عادت سے روکتا تھا جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

مزید پڑھیں: مظفرگڑھ: گوگل میپ نے لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی

اسی جھگڑے کے دوران ملزم نے غصے میں آ کر اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے لی ہیں اور ملزم کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں