فلم میں اداکار کو خاتون نےحقیقت میں پیٹ ڈالا،ویڈیو وائرل

ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک فلم میں منفی کردار ادا کرنے پر ایک اداکار کو ایک خاتون مداح سے مار کھانی پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد میں فلم ’لو ریڈی‘ کی نمائش کے دوران پیش آیا۔ فلم کی کاسٹ بھی اس وقت سینما میں موجود تھی جب ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار این ٹی راما سوامی کو ایک خاتون مداح نے اچانک گریبان سے پکڑ لیا اور تھپڑ مارنے لگیں۔

مزید پڑھیں: نامور ایکٹرز بیڈ روم میں گھسنا چاہتے ہیں لیکن میں ایسی نہیں، اداکارہ ملیکا شراوت

رپورٹس کے مطابق فلم میں راما سوامی نے ایک بُرے کردار میں دکھایا گیا ہے جو مرکزی کرداروں کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے اور اداکارہ پر تشدد بھی کرتا ہے۔ فلم دیکھ کر خاتون اتنی جذباتی ہوگئیں کہ جب انہوں نے اداکار کو سینما میں دیکھا تو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان پر حملہ کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بار بار اداکار کو تھپڑ مار رہی تھیں اور شور مچا رہی تھیں۔ وہ اداکار سے پوچھ رہی تھیں کہ فلم میں مرکزی کرداروں کے لیے مشکلات کیوں پیدا کیں۔ اس دوران سکیورٹی گارڈز اور کاسٹ کے دوسرے لوگوں نے آ کر اداکار کو بچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں