میٹا کے زیر انتظام واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ وہ ایک نیا فیچر لانے پر کام کر رہا ہے جس سے صارفین QR کوڈز کا استعمال کرکے چینلز کو دیکھ اور فالو کر سکیں گے۔
واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کر رہا ہے، جس میں چینل کے مالکان اپنے چینلز کے لیے QR کوڈ شیئر کر سکیں گے۔ یہ روایتی لنکس کی جگہ ایک آسان اور تیز طریقہ ہوگا جس سے لوگ چینلز تک جلدی رسائی حاصل کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں چیٹ اور تھیم کے کلرز کو تبدیل کرنے کے فیچر کی آزمائش
اب چینل کے مالک QR کوڈ کو براہ راست اسکرین پر دکھا سکیں گے تاکہ کوئی بھی آسانی سے اسے اسکین کر کے چینل جوائن کر سکے اور لنک بھیجنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
اس فیچر سے چینل کے مالکان اپنے دوستوں اور فالوورز کو آسانی سے QR کوڈ دکھا کر انہیں چینل جوائن کروا سکیں گے۔ اس سے اشتراک کا عمل مزید آسان اور دلچسپ بن جائے گا۔