نیو گولیمار میں پوسٹ آفس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو اسٹریٹ کرمنلز ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نیو گولیمار پوسٹ آفس کے قریب دو ڈاکو ایک پولیس اہلکار بابر کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھےاسی دوران پولیس اہلکار نے ان پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ سے دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس اہلکار بابر ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی بابر، جو ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر میں تعینات ہے اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔
مزید پڑھیں: مستونگ میں گرلز اسکول کے قریب دھماکا میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی
اسی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ لیاقت آباد، ندی کنارہ کے قریب ایک پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو اصفہان اور انس کو زخمی حالت میں اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب ایک تیز رفتار لین پر ڈاکو نے ایک شہری کو اسلحہ دکھا کر اس سے موبائل فون چھین لیا۔