آئی فون 17 پرومیکس کی لیکس نے صارفین کی بے چینی کو بڑھادیا

آئی فون

آئی فون 16 کی لانچ کے بعد ہی لوگ ایپل کے اگلے ماڈل یعنی آئی فون 17 کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ ہر سال ایپل اپنے آئی فونز کے آپریٹنگ سسٹم اور فیچرز کو بہتر بناتا ہے اور اس بار توقع ہے کہ آئی فون 17 پرو میکس میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق، آئی فون 17 کی پوری سیریز کو بہتر فیچرز کے ساتھ پیش کیا جائے گا، لیکن آئی فون 17 پرو میکس میں سب سے زیادہ اپ گریڈز ہوں گے۔

نئی چپ اور زیادہ ریم
ایپل آئی فون 17 پرو میکس میں نئی A19 پرو چپ اور زیادہ طاقتور ہارڈویئر شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس سے کارکردگی بہتر ہوگی۔ اس ماڈل میں 12GB ریم دی جا سکتی ہے، جس سے مصنوعی ذہانت (AI) کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: آئی فون 16 کی قیمت پاکستان میں کتنی ہے اور اس پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

48MP ٹرپل کیمرہ
لیک رپورٹس کے مطابق، آئی فون 17 پرو میکس کے کیمرہ سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس میں تین 48MP کے کیمرے ہوں گے، جن میں مین کیمرہ، الٹرا وائڈ کیمرہ اور ٹیلی فوٹو لینس شامل ہوگا۔ یہ ٹیلی فوٹو لینس 5x آپٹیکل زوم کی سہولت دے گا۔ اس کے علاوہ سیلفی کیمرہ کو بھی 12MP سے بڑھا کر 24MP کیا جا سکتا ہے جس سے تصویر کی کوالٹی مزید بہتر ہوگی۔

ڈائنامک آئی لینڈ کی نئی شکل
آئی فون 17 پرو میکس کے لیے ایپل ڈائنامک آئی لینڈ کو دوبارہ ڈیزائن کر سکتا ہے جس سے اس کا 6.9 انچ ڈسپلے اور بھی بڑا اور واضح نظر آئے گا۔

نیا بٹن اور نیا رنگ
لیک کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس میں ایکشن اور والیوم کنٹرول کے لیے بالکل نیا بٹن دیا جا سکتا ہے جو صرف پرو میکس ماڈل میں ہوگا۔ اس کے علاوہ، یہ ماڈل ایک نئے رنگ کے آپشن کے ساتھ بھی آ سکتا ہے۔

یہ تمام اپ گریڈز آئی فون 17 پرو میکس کو آئی فون 16 پرو میکس کے مقابلے میں زیادہ جدید اور بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں