امریکہ میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ اب تک 75 ملین سے زیادہ لوگ پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔
امریکہ کی اہم ریاستوں میں سے ایک، شمالی کیرولائنا، میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 55 فیصد رہا ہے۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان میں حملے، 140 شہری شہید
کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ جیتے تو ملک کو عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکہ میں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور ان کے پوائنٹس میں صرف معمولی فرق ہے۔ ایریزونا، جارجیا، نیواڈا، شمالی کیرولائنا اور پنسلوانیا میں ٹرمپ آگے ہیں، جبکہ مشی گن اور وسکونسن میں کملا ہیرس کو برتری حاصل ہے۔