امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے حماس کے رہنما سمی ابو ذوہری نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے بیانات کی بنیاد پر جانچا جائے گا کیونکہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکی صدر بن کر غزہ کی جنگ کو چند گھنٹوں میں ختم کر دیں گے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے کہا کہ اسرائیل کی بے تحاشا حمایت کو ختم کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں اور پورے خطے کے مستقبل کو خطرے میں ڈالتی ہے۔
مزید پڑھیں: نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کآ امریکی صدر بننے کے بعد خطاب
یاد رہے کہ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بار بار کہتے رہے تھے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں حقیقی اور پائیدار امن دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ ایسا اس طرح کریں گے کہ 5 یا 10 سال بعد حالات دوبارہ خراب نہ ہوں۔
دوسری بار صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ نئی جنگیں شروع نہیں کریں گے بلکہ موجودہ جنگوں کو ختم کریں گے۔