رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو بھارتی کرکٹر کا طریقہ اپنانے کا مشورہ دے دیا

babar azam

رخ پاکستان: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کے لیے ویرات کوہلی کا طریقہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

آئی سی سی ریویو میں بات کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کے لیے ایسا طریقہ اختیار کرنا چاہیے جس سے وہ دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکیں۔

مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام 50 فیصد مکمل

انہوں نے مزید کہا کہ بابر کو اپنے فارم کو بحال کرنے کے لیے ویرات کوہلی کا طریقہ اپنانا چاہیے۔ ویرات نے جب فارم میں کمی محسوس کی تھی تو اس نے کرکٹ سے تھوڑی دیر کے لیے وقفہ لیا تھا اور بابر اعظم کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

پاکستان میں کپتان کی بار بار تبدیلی پر بات کرتے ہوئے پونٹنگ نے کہا کہ پی سی بی مسلسل کپتان بدل رہا ہے۔ ایک دن شاہین پھر بابر اور اب رضوان کپتان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں اتنی تبدیلیاں کرنا صحیح نہیں کیونکہ اس طرح کے عدم استحکام سے ٹیم کو نقصان ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں